متعدد شہروں میں بھی صورتحال کشیدہ ہے،فائل فوٹو
متعدد شہروں میں بھی صورتحال کشیدہ ہے،فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ فسادات میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہانسبرگ اور جیکب زوکا کے آبائی صوبے کوازولونتال میں حالات انتہائی خراب ہونے کے باعث فوج تعینات کردی گئی ہے ۔متعدد شہروں میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، اب تک 2203 افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعدد اہم شاہراہوں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

دوسری جانب حکومت نے حالات قابو کرنے کیلیے 25 ہزار فوجی شہروں میں تعینات کر دیے ہیں،  ہنگامہ آرائی کی وجہ سابق صدر جیکب زوما کی 15 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان بنی۔

جیکب زوما جنوبی افریقہ کے نسلی گروپ زولو میں مقبول ہیں، جیکب زوما پر اپنے دور صدارت کے دوران مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا الزام ہے۔