افغانستان میں خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو
افغانستان میں خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو

’’اشرف غنی نے پاکستان پر جنگجو بھیجنے کا الزام لگادیا‘‘

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ الزام افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع ہے۔

اس موقع پروزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پرافغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے جاری کیے گئے ایک بیان یمں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پرعائد کیے گئے الزام کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہش مند پاکستان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ طالبان سے بات چیت کریں تب بات چیت نہیں کی گئی، اب طالبان فتح کے قریب ہیں تو بات چیت کی بات کی جا رہی ہے۔