ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔فائل فوٹو
ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈ کپ۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجزکا اعلان کردیا۔

گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیزاورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اورافغانستان گروپ ٹو میں شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے دبئی اورعمان منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی شیڈول کے مطابق پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گے جو آٹھ پہلے کوالیفائی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔

پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں شامل ہوں گی اور12 میچز کھیلیں گی۔ ہرگروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر12 کے روانڈ میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔