روس کا چھوٹا مسافر طیارہ دوران پروازسائبیریا میں لاپتا ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے صوبے سائبیریا کے شہرٹومسک کے باہرعلاقے میں اچانک لاپتا ہو گیا ، فی الحال طیارے میں سوار مسافروں کی کی تعداد کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس میں 13 سے 17 افراد سوار ہو سکتے ہیں جن میں 4 بجے بھی شامل ہیں۔
اس سے کچھ دن قبل روس کا ایک اور طیارہ ” اینتو نوو ،اے این 28“ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 28 افراد سوار تھے ، حادثے میں تمام افراد جان کی بازی ہارگئے تھے ۔ اس کے بعد اسی نوعیت کا ایک اور طیارہ سائبیریا میں لاپتا ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔