افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جن کے دوران افغان فورسز کا کمانڈر صادق کرزئی ہلاک ہو گیا۔
اسپن بولدک میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے فوٹو گرافر دانش صدیقی بھی کمانڈر صادق کرزئی کے ہمراہ تھے۔
افغانستان بھر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، صوبے جوزجان کے شہر شبرغان پرطالبان نے مختلف سمتوں سے حملے کیے ہیں۔
واضع رہے افغان میڈیا کے مطابق شہر شبرغان کے نواحی علاقوں میں افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں۔
قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کے فوٹو گرافر دانش صدیقی جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صحافی دانش صدیقی اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔