تاشقند میں بھارتی صحافی نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟جس پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کے طنزیہ سوال پر بھارتی صحافی کو کرارا جواب دے کر لاجواب کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کب سے بھارت سے کہہ رہےہیں کہ وہ مہذب ہمسایہ بن کررہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ کیا کریں کہ آر ایس ایس کا نظریہ اس کے راستے میں حائل ہے۔