فائل فوٹو
فائل فوٹو

داسو بس حادثہ۔چینی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

داسو بس حادثہ کی تحقیقات کے لیے چینی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم داسو بس حادثے کے حقائق جاننے کے لیے آج (ہفتے کو) جائے حادثہ کا دورہ کرے گی، چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔

چینی ٹیم نے پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔بدھ کے روز اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے کی بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایف سی کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔