افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادے نے عید الاضحی سے پہلے پیغام جاری کر دیا جس میں ان کا کہناتھا کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں ، قیام امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے ،افواج کے انخلاکے بعدامریکاسمیت تمام دنیاسے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، پڑوسیوں اورخطے کے ممالک کویقین دلاتے ہیں کہ ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.
تفصیلات کے مطابق قطر میں طالبان اور افغان حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کا آج ایک اور دو ر ہونے جارہاہے تاہم اس اہم موقع پر طالبان کے سپریم لیڈر کا پیغام سامنے آیاہے ۔ہیبت اللہ اخونزادے کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ فوجی پیش قدمیوں کے باوجود امارا سلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے ، طالبان جنگ کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں ، مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں ، ہمارا پیغام واضح ہے کہ سر زمین بچانے کیلیے غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرناچاہیے ، باہر کے لوگوں کی بجائے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہیے ۔
افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ کا کہناتھا کہ افواج کے انخلاکے بعدامریکاسمیت تمام دنیاسے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، پڑوسیوں اورخطے کے ممالک کویقین دلاتے ہیں کہ ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،افغانستان میں موجودغیرملکی سفارتکاروں کوبھی تحفظ کایقین دلاتے ہیں،سفارتخانے اورسفارتکاراپنے امورکواطمینان سے جاری رکھیں،سفارتخانے اورسفارتکاراپنے امورکواطمینان سے جاری رکھیں۔
ان کا کہناتھا کہ اپنی سرزمین کوکسی کےخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے،دیگرممالک سے بھی مطالبہ ہے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں،تمام ملکی فریقین کیلئے دروازے کھلے ہیں ،کسی سے دشمنی نہیں چاہتے، افغانستان ہم سب کامشترکہ گھرہے، فلا حی اداروں اورسرمایہ کاروں کوبھی مکمل تحفظ کایقین دلاتے ہیں۔