پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیرکی بیٹی پر تشدد کے معاملے پرافغان طالبان کا موقف بھی آگیا۔
طالبان کے سینئر رہنما ملا عبدالسلام ضعیف نے افغان سفیرکی بیٹی پر تشدد کے حوالے سے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں افغان سفیر کی بیٹی پراغوا کے بعد تشدد تمام افغانوں کیلئے غیرت کا معاملہ ہے، اس کی نہ صرف پرزور مذمت کی جانی چاہیے بلکہ افغانوں کی جانب سے اس پر سوال بھی اٹھائے جانے چاہئیں۔
په پنجاب کې دافغان سفير دلور تښتونه او تعذيبول دټولو افغانانو دعزت موضوع ده، هم بايد دهرافغان لخوا په کلکه وغندل سي اوهم يې پوښتنه وسي .
— abdul salam zaeef. عبدالسلام ضعيف (@abdulsalamzaeef) July 18, 2021
خیال رہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کے افغانستان پر حملے کے وقت ملا عبدالسلام ضعیف طالبان کی جانب سے پاکستان میں سفیر تعینات تھے تاہم انہیں پرویز مشرف کی حکومت نے گرفتارکرکے امریکہ کے حوالے کردیا تھا۔