فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹوکیو اولمپکس۔ بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں ماحور شہزاد کو شکست

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نے شکست دے دی۔ میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔

ینگ کیان نے خواتین کے10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔