کراچی:سندھ کی تمام نجی اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز رواں ماہ31جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی مٰیں جامعات بند کرنے کا نوٹیفیکشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔
سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔