فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔فائل فوٹو
فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ۔بال بال بچ گئے

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے دوران پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔

پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔

قبل ازیں کوٹلی میں ہی پیپلز پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔