مقبوضہ وادی میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض افواج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ 3 روزکے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل ضلع سوپوراوربانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔