نکیال:پیپلزپارٹی کے کارکنان نے حلقہ ایل اے 9کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر آئے تحریک انصاف کے امیدوار آصف حنیف کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔پی پی کارکنا ن کی جانب سے آصف حمید پر دھاندلی کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارآصف حنیف نکیال میں پولنگ اسٹیشن نمبر 144 کے دورے پر آئے تو پی پی کارکنان کی جانب سے ان پر دھاندلی کی کوششوں کا الزام لگا یا گیا ۔ آصف حنیف کے ہمراہ آئے پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑ ا شروع ہوگیا اور کارکنان ایک دوسرے پر لاتیں اور مکے برساتے رہے۔
پی ٹی آئی امیدوار آصف حنیف بھی جھگڑے کی زد میں آگئے اور پی پی کارکنان کی جانب سے ان پر تشدد کیا گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔