پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچز کو ری شیڈول کردیا گیا جس کے بعد سیریز کا آغاز اب 28 جولائی سے ہوگا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جانا تھا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز تاخیر سے ختم ہونے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ردوبدل کیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ التوا کا شکارہوا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ کی بجائےچار میچز کھیلے گی۔
میچ میں کمی کے ساتھ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اب 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی تین میچز شیڈول کے مطابق گیانا میں ہوں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب 28 جولائی کو شروع ہوگی جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی، تیسرا یکم اگست اور چوتھا 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 12 اگست سے شروع ہوگی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔
کستان کرکٹ ٹیم 25 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔