شہر قائد کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے گئے۔
کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آصف جان صدیقی ڈپٹی کمشنر ایسٹ جبکہ ایم بی دھاریجو ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہریار گل ڈپٹی کمشنر غربی اور طحہ سلیم ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔