کراچی۔ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 536 روپے کم ہوکر 94 ہزار 200 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہے۔