امریکا کی جانب سے عراق میں جاری 18سالہ جنگی مشن کے اختتام اوراپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کردیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر مصظفیٰ الکاظمی نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں امریکا اورعراق کے درمیان تعلقات اور18سالہ جنگی مشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب عراق میں حالات ٹھیک ہورہے ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کے آخراس جنگی مشن سے نکل جائیں گے لیکن داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا عراق کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے جس کے لیے اکتوبر میں انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک سلامتی کے تعاون ، داعش کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لیے بھی پرعزم رہیں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلان امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔