خط میں کہا گیا کہ قرنطینہ مراکز سے بھاگے زیادہ تر مریضوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی
خط میں کہا گیا کہ قرنطینہ مراکز سے بھاگے زیادہ تر مریضوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے23مریضوں کا قرنطینہ مرکز سےفرارکاانکشاف

کراچی میں قرنطینہ مرکز سے 23 مریضوں کے فرار کا انکشاف سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے قرنطینہ مراکز کی سیکیورٹی بڑھانےکے لیے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شہر کے قرنطینہ سینٹر سے اب تک 23 کورونا کے مریض بھاگ چکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال سے مریض بھاگے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ بھاگنے والے مریض باآسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں، یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

خط میں کہا گیا کہ قرنطینہ مراکز سے بھاگے زیادہ تر مریضوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔خط میں صوبائی محکمہ داخلہ سے کہا گیا کہ کراچی کے قرنطینہ سینٹرز میں سیکیورٹی کو اور بڑھایا جائے۔