جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر زیر حراست، نامعلوم مقام منتقل
سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ای الیون کے قریب ہمیں روکا ، مجھ سے موبائل فون اور دیگر شناختی دستاویزات لے لیں ، اسلم غوری
فائل فوٹو
اسلام آباد: جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اس حوالے سے تصدیق کی اور بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ای الیون کے قریب ہمیں روکا، چار سے پانچ افراد نے مجھے اور ساتھیوں کو گاڑی میں بٹھایا، مجھ سے موبائل فون اور دیگر شناختی دستاویزات لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ سڑکوں پر گاڑی میں گھمانے کے بعد مجھے اور ایک ساتھی کو چھوڑ دیا، جے یو آئی اسلام آباد کے نائب امیر قاری افتخار کو ساتھ لے گئے۔
اسلم غوری نے کہا کہ یہ لوگ کس ادارے سے تھے اور کیوں ہمیں حراست میں لیا کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ قاری افتخار جے یو آئی کے اسلام آباد افس کے انچارج بھی ہیں۔۔