کراچی۔سپرہائی وے چاکر ہوٹل جنجال گوٹھ کے قریب16سالہ لڑکے نے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو تیز دھارآلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے امام بخش نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 52 سالہ ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم 16 سالہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ہاشم کے ساتھ ایک ہی کوارٹر میں رہتا تھا جو میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا اس دوران میں نے اسے چھری سے ڈرانا چاہا تو ہاشم نے چھری پکڑنے کی کوشش کی جو اسے لگ گئی اور وہ ہلاک ہوگیا جبکہ میں خود بھی زخمی ہوگیا۔