بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔فائل فوٹو
بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

گلگت بلتستان نے موسمی حالات کے سبب سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

کمشنر دیامر استور ڈویژن نے بابوسر اور تھور چیک پوسٹ پر تعینات افسران کو سیاحوں کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر اور تتا پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔

ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف سیاحتی مقامات کے اردگرد بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے وہاں موجود سیاحوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔