دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو
دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو

پاک فوج کا ایک اور جوان ارض وطن پر قربان ہو گیا

پاک فوج کا ایک اور جوان ارض وطن پر قربان ہو گیا، شمالی ویرستان میں دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفی شہید ہو گیا۔ شہید غلام مصطفی کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔