30 فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔فائل فوٹو
30 فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔فائل فوٹو

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹکٹیں کب اور کتنے میں فروخت ہوں گی؟

مظفرآباد۔کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونے کا امکان ہے ، شائقن ٹکٹ آن لائن یا مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم سے خرید سکیں گے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ٹکٹوں کی مختلف قیمت رکھی گئی ہے ، کم سے کم ٹکٹ 750 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے ۔این سی او سی کی سٹیڈیم میں شائقین کی اجازت کے بعد ٹکٹ کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکیں گے اور مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ہر میچ کی تقریبا تین ہزار ٹکٹیں فروخت کیلئے مختص کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ مظفر آباد میں ایونٹ کا آغاز چھ اگست سے ہو گا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا ، تمام میچز مظفر آباد اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچزڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔

مایہ نازآل راونڈر شاہد آفرید ی کی راولاکوٹ اور شعیب ملک کی میر پور ہاکس افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوگی ۔