آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کر دی۔فائل فوٹو
آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کر دی۔فائل فوٹو

ٹی 20رینکنگ ڈیوڈ میلان نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ، انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان پہلی جبکہ بابراعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بلے بازی کے شعبے میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 841پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرہیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 819پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن سے پانچویں پوزیشن پرآگئے ہیں،ادھر محمد رضوان بھی بلے بازی میں ساتویں نمبر پرآگئے ہیں ۔

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ٹی 20 رینکنگ میں باؤلنگ اورآل راؤنڈر کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، سری لنکا کے وننڈو ڈیسلوا دوسرے ، افغانستان کے راشد خان تیسرے ، انگلینڈ کے عادل راشد چوتھے ، افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں ، نیوزی لینڈ کے تم سودھی چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ساتویں ، آسٹریلیا کے ہی آشٹن ایگرآٹھویں ، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی مچل سنٹنر دسویں نمبر پر ہیں ۔

آل راؤنڈرز کے شعبے میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ،اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن تیسرے ، آسٹریلیا کے گیلن میکسویل چوتھے ، اومان کے خاورعلی پانچویں ، کینیا کے کولنز اوبویا چھٹے ، متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفی ساتویں،آئر لینڈ کے گیرتھ ڈیلنے آٹھویں ، آسٹریلیا کے مچل مارش نویں جب کہ زمبابوے کے سین ولیمز دسویں نمبر پر ہیں ۔