خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت سوات، مالا کنڈ ،لوئر دیر ،چار سدہ اور نوشہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعدشہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159کلو میٹرتھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔