کراچی کے علاقےنارتھ کراچی سیکٹر11 جے میں واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق بھائیوں کی شناخت 15 سالہ حمزہ اور 8 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو مدرسے چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
علاقہ مکینوں نے کم عمر 20 سالہ ڈرائیور شکیل کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔