بھارتی ریاست تلنگانہ میں چاقو سے حملہ کرکے دو گدھوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع وکرا آباد میں پیش آیا جہاں چرواہے دوسرے علاقے سے اپنے جانور چرانے کیلیے آئے تھے۔ تین گدھے چرنے کیلیے کھیتوں میں گھسے تو کرشنا نامی شخص مشتعل ہوگیا اوراس نے گدھوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ملزم کے حملے میں دو گدھے ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف جانوروں پر ظلم کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے میں ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔