نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی

اسلام آباد۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے او اس کا فیصلہ ہونے تک سابق  وزیر اعظم برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے اوراس اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا اوراس دوران سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔