بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے افسران سے تعارفی ملاقات بھی کی۔فائل فوٹو
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے افسران سے تعارفی ملاقات بھی کی۔فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ کراچی میں تبدیلی کے لئے کوششیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے ایم سی بلڈنگ پہنچے جہاں میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے افسران سے تعارفی ملاقات بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کسی محکمے سے بریفنگ نہیں لی ،آئندہ ہفتے محکموں کے سربراہان سے ملاقات ہوگی،افسران کو بتایا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر کی خدمت کرنی ہے،مسائل کاادراک ہے لیکن شہریوں کی جانب سے تعاون درکارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ان کے مسائل کم کرنے اوروسائل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔