چاروں ملزمان کرسچین اور محلہ عیسیٰ نگر قصورکے رہائشی ہیں۔فائل فوٹو
چاروں ملزمان کرسچین اور محلہ عیسیٰ نگر قصورکے رہائشی ہیں۔فائل فوٹو

اجتماعی زیادتی ثابت ہونے پر3 مجرمان کو سزائے موت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو سزائے موت اور ایک کو بری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اغوا اور گینگ ریپ کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو سزائے موت اور دو ،دو لاکھ ہرجانہ کی سزا دے دی، ایک کو بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق چاروں ملزمان جو کہ کرسچین کمیونٹی کے ہیں محلہ عیسیٰ نگر قصورکے رہائشی ہیں نے دو سال قبل میں محلہ مفت پورہ کے مستری اسلم کمبوہ کی چودہ سالہ بیٹی کو اغوا کیا اور ملزم جاوید عرف چاند مسیح کے گھرمحلہ عیسیٰ نگرایک کمرے میں لے جا کرحوس کا نشانہ بنایا۔