ایران کے سابقہ جج ابراہیم رئیسی صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ابراہیم رئیسی نے نئے ایرانی صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ “میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مذہب اور انتظامیہ اور آئین کی حفاظت کا حلف لیتا ہوں”۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان کی جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، افغانستان کے صدر اشرف غنی، عراق کے صدر برھم صالح اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انرکی مورا بھی شامل تھے۔
تقریب حلف برداری میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم بھی موجود تھے۔