مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع گندربال میں آرمی کیمپ کے اندر خود کو پھندا لگاکر خودکشی کی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔