کراچی ۔سول ہسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفیسرکورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
پی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ سول ہسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے جواب انتقال کرگئے ہیں۔پی ایم اے کے مطابق سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی میں وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مسلسل 20 فیصد سے زائد ریکارڈ ہورہی ہے۔