شہر قائد میں کرونا کے وار جاری ہیں، جس سے اب کمشنر کراچی نوید شیخ بھی متاثر ہوگئے ہیں۔ کمشنر کراچی نوید شیخ کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے خود ہی کی اور بتایا کہ پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی نوید شیخ نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ شہر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ شہری ایس او پی پر عمل کریں، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں‘۔
کمشنر کراچی نوید شیخ نےعوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی اور شہریوں سے کہا کہ عوام ویکسی نیشن ضرور کرائیں ، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔