امریکی فوج نے افغانستان کے تین اہم شہروں پر بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی ہے، جس میں200 سے زائدافراد ہلاک اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی تباہ کردیے گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بی 52 اور اے سی 130 طیاروں نے افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی۔افغان وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صوبے شبرغان میں فضائی حملوں میں 200 سے زائد افراد مارے گئے۔
#Details: More than 200 terrorist Taliban were killed in #Cheberghan city after Air Forces targeted their gathering and hideouts today evening. A large amount of their weapons and ammunition and more than 100s of their vehicles were destroyed as a result of the airstrikes.
— Fawad Aman (@FawadAman2) August 7, 2021
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے طیاروں نے بڑے پیمانے پر جہازوں سے راکٹ داغے، فضائی بمباری کا مقصد طالبان کی بڑے شہروں پر پیش قدمی کو روکنا جبکہ اُن کے قبضے سے کنٹرول ختم کروانا ہے۔
بمباری سے قبل امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طورپرافغانستان کی سرزمین چھوڑ کر وطن واپس آنے یا دوسرے ملک منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی۔
امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 32 ٹن وزنی بم کے ساتھ فوجی طیاروں نے قطر میں قائم العید اڈے سے اڑان بھری اور قندھارکے اطراف میں ان بمبوں کو گرایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند صوبے میں واقع ہیرات اور لشکرگاہ پر بمباری کی ہے۔