کراچی۔شہر قائدمیں لاک ڈاون کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔چیئرمین انٹر بورڈکا کہنا ہے کہ 10 اگست کو بوٹنی،11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا اور 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کا کہناتھا کہ 11ویں جماعت اور امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔