کوئٹہ میں دوسرے روز بھی دستی بم حملہ۔ ایک شخص جاں بحق،4زخمی
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر دستی بم حملہ ہوا ۔پولیس
August 10, 2021 · قومی
کوئٹہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس شیر جان اسٹاپ پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں اتوارکو بھی دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو پولیس اہل کار شہید اور21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔