کابل۔ افغانستان میں سرکاری فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں،اب تک طالبان نے8 صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر چکے ہیں اورافغان فورسز کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑاہے۔
دوسری جانب طالبان سے پے درپے شکستوں کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کوان کے عہدے سے برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی پیش قدمی کو نہ روک پانے پر افغان چیف آف اسٹاف عبدالوالی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا۔
یاد رہے کہ مقامی عہدیداروں کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل سے 140 میل دور شمال میں اہم افغان شہر پل خمری پر قبضہ حاصل کرلیا ہے جس سے طالبان کو دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔