گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو

پرانا گولیمارسے رحمن ڈکیت کا داماد گرفتار

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں سی ٹی ڈی نے لیاری گینگ وار کے شوٹر کو گرفتار کر لیا، ملزم رحمٰن ڈکیت کا داماد ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدرکے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے شوٹر شہر یار عرف شریل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم بدنامِ زمانہ گینگسٹر رحمٰن ڈکیت کا داماد ہے، ملزم پولیس اہلکار سمیت قتل کی 21 وارداتوں میں ملوث ہے۔

گرفتار شوٹر شہریار عرف شریل نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ عذیر بلوچ کے کہنے پر 20 افراد کو قتل کرنے انکشاف بھی کیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 2014ء میں عذیر بلوچ کے احکامات پر 2 لڑکوں کو قتل کرکے لاشیں ندی میں پھینکیں، 2014ء میں عذیر بلوچ کے کہنے پر10 مہاجر لڑکوں کو قتل کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پرانا گولیمار اورلیاری سے بھتہ وصولی بھی کرتا ہے، گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔