سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے غیراخلاقی اور نازیبا کمنٹس کو چھپانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا ۔
فیس بک انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسٹاگرام کا نیا فیچر لوگوں کے غیر اخلاقی کمنٹس کو خود کار طریقے سے غائب کر دے گا۔نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی پوسٹ پر کمنٹس لسٹ کو بھی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
گزشتہ ہفتے یورو 2020 فائنل ہارنے والی برطانوی فٹ بال ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے خلاف انسٹاگرام پر غیر اخلاقی کمنٹس سامنے آنے کے بعد یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔