کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ اور فوارا چوک پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی گاڑیاں،بسیں اور موٹرسائیکلیں پھنسی ہوئی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع جنوبی میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے اور ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی وارڈنز کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگانے کی ہدایت کردی۔
ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کے ساتھ سٹی وارڈن کو فعال کیا جائے اورسٹی وارڈنز کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائے.مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کراچی میں سٹی وارڈن کی تعیناتی چیک کریں گے ۔