اس سیٹیلائٹ کی بھارت بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی۔فائل فوٹو
اس سیٹیلائٹ کی بھارت بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی۔فائل فوٹو

انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام

نئی دہلی: انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام ہو گئی۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے تصدیق کی ہے کہ GSLV Mk 2 کا لانچ ‘ تکنیکی خرابی’ کی وجہ سے ناکام رہا۔

ٹیکنیکل مشکلات کی وجہ سے مشن کنٹرول سینٹر نے ڈیٹا اور سگنل وصول کرنا بند کر دیا تھا، اس کے بعد اسرو کے چیئرمین کے سیون نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ اس سیٹلائٹ کی بھارت بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی، اس کی لانچنگ کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے کیے جو آج منہ کے بل آ گرے۔ انڈین سائنسدان اسے آسمانی آنکھ  قرار دے رہے تھے۔

خٰیال رہے کہ ای او ڈی تھری کی لانچنگ کو بھی پہلے تین بار تکنیکی وجوہات اور کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، اب اس بڑی ناکامی کے بعد اسرو جلد ہی نئی لانچ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔