پشاور کے نواحی علاقے خازان میں 14سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں کہا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ کاسمیٹکس شاپ میں اپنے بھائی کے ساتھ گئی اور جب وہ واپس آئی تو زبیر نامی ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ ان کے گھر کے باہر کھڑا تھا ، ملزم کے ساتھی نے بھائی کو زبردستی قابو کیا اور سائیڈ پر لے گیا جبکہ ملزم گن پوائنٹ پر متاثرہ لڑکی کو نزدیکی خالی مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔