پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا،کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان دو طرفہ ٹریڈ بھی آج بحال کی جارہی ہے، پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پیدل آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے جبکہ بارڈر کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند تھا، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے۔