مظفرآباد:کشمیر پریمئر لیگ( کے پی ایل ) کے میچ میں اوورسیز وارئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو بارش سے متاثرہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔ راولا کوٹ نے مقررہ بیس اوور میں 145 رنز بنائے۔ عمر امین 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عباس آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بارش کے بعد ہدف اٹھارہ اوور میں 132 کر دیا گیا۔اوورسیز وارئرز نے ٹارگٹ 14ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ناصر نواز 56اور نوید ملک 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔