عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو
عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت جہانگیر ترین کے پیچھی پڑ گئی، ان کی شوگر ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملزکے خلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 97 روپے فی کلو گرام پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔  حکومت کا موقف تھا کہ ایکس مل سرکاری ریٹ 84 روپے جب کہ شوگر مل مالکان کا 97 روپے ہے۔ قیمت مقررکرنے کا اختیار حکومت کا ہے، حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت مقررکی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے، جسے ختم کیا جائے۔

وکیل شوگر ملز مالکان نے موقف اختیارکیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم ختم کیا تواس کا نقصان ہوگا، عبوری حکم ختم ہوا تو سارا اسٹاک اٹھا لیا جائے گا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔