عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 118 ڈالر تک پہنچ گیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

October 31, 2026 · بام دنیا
عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 118 ڈالر تک پہنچ گیا

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 118 ڈالر تک پہنچ گیا

لندن: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکا کے ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 104 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات نے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور رسد متاثر ہونے کے امکانات بڑھا دیے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے بھی رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔