ایران کے لاوان جزیرے کے قریب بحری جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
واقعہ لاوان جزیرے سے تقریباً 40 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آیا، جہاں ایک جہاز پر حملے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
ایران کے لاوان جزیرے کے قریب بحری جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
تہران: ایران کے لاوان جزیرے کے قریب ایک بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ رہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق واقعہ لاوان جزیرے سے تقریباً 40 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آیا، جہاں ایک جہاز پر حملے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم جہاز پر موجود عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تاحال حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔