عارف علوی ترکی کا دورہ صدر طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔فائل فوٹو
عارف علوی ترکی کا دورہ صدر طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔فائل فوٹو

عارف علوی تین روز ہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی تین روز ہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔عارف علوی ترکی کا دورہ صدر طیب اردگان کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔